راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیئرمین پی ٹی آئی کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق سچ اور آئین و قانون کی فتح قرار دیا ہے اور سرکاری ٹی وی پر پرویز الٰہی کی حلف برداری تقریب نہ دکھانے پر حکومت پر تنقید کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی فتح عمران خان کی جرات منداور ولولہ انگیز قیادت کے نام کرتا ہوں۔