پشاور ( جنگ نیوز)پاکستان لائبریری کلب کے زیر اہتمام چوتھاایک روزہ نیشنل کنونشن شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی پارک روڈ اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ کنونشن 30 جولائی بروز ہفتہ صبح 9 بجے شروع ہو کرشام 5 بجے اختتام جاری رہے گا۔جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں روز مرہ تعلیمی اضافہ کے پیش نظر یہ کنونشن لائبریریز میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور پروفیشنلز کی ٹریننگ ڈیولپمنٹ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ کنونشن میں نامور محققین، لائبریری پروفیشنلز، اساتذہ کرام ، آٹی پروفیشنلز اپنے تجربات، اور تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔ ملک بھر سے 200 سے زائد لائبریری پروفیشنلز اور لائبریری سائنس کے طلباء وطالبات کنونشن میں شرکت کریں گے۔ کنونشن کے آخر میں شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔نیشنل کنونشن کے آرگنائزر حسین سہرانی نے بتایا کہ کنونشن میں پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کا وفد کو بطور خاص مدعو کیا گیا ہے جو کہ صدر ڈاکٹر خالد سنگھیڑا کے ہمراہ خصوصی شرکت کرے گا۔ وفد شیر افضل ملک، نوشاد غضنفر،محمد صادق، غلام یاسین ملک پر مشتمل ہوگا۔ نیشنل کنونشن میں پورے ملک سے لائبریری پروفیشنلز کی شرکت کنونشن کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔