کولمبو /واشنگٹن (جنگ نیوز )سری لنکا نے شدید مالی بحران کے بعد اب چین سے 4 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج مانگ لیا، چین میں سری لنکا کے سفیر پالیتھا کوہونا نے انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ سری لنکا کی حکومت چین سے 4 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج حاصل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ بل برنز نے بھی بدھ کو سری لنکا کی حالت کا ذمہ دار چینی قرضوں کو ٹھہرایا ہے۔ایسپین سیکورٹی فورم میں خطاب کرتے ہوئے، برنس نے کہا، ʼچینی ʼکمپنیاں بہت مضبوط اور خوشحال ہیں اور وہ بہت پرکشش سرمایہ کاری کی پیشکش کر سکتی ہیں۔چین کی وزارت خارجہ نے بحران کی اس گھڑی میں سری لنکا کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔