• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلہ سے جمہوریت کی فتح ہوئی، چوہدری مدثر علی

اوسلو (ناصر اکبر) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ناروے میں بھی پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ق کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی نے کہا کے آج کے تاریخی عدالتی فیصلے پر ناروے اور پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کے تحت فیصلہ آیا ہے، جمہوریت اور عوام کی فتح ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو صوبے کا وزیراعلیٰ قرار دیا ہے، چوہدری مدثر علی نے کہا صرف عمران خان ہی پاکستان کی باگ ڈور سنبھال سکتے ہیں، اس لیے امپورٹڈ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے چراغ بجھنے سے پہلے الیکشن کا اعلان کریں جبکہ مسلم لیگ (ق)ناروے کے سابقہ صدر چوہدری شبیر نے چوہدری پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں اوسلو میں مٹھائیاں تقسیم کیں، پارٹی کارکنوں اور کمیونٹی رہنماؤں کو مبارک باد دی۔
یورپ سے سے مزید