• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان معاملے پر چین کی ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، روس

ماسکو(جنگ نیوز)روس کی جانب سے تائیوان معاملے پر چین کی "ون چائنا پالیسی" کے حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔خبرایجنسی کےمطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ چین کی ون چائنا پالیسی پر روسی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ہم چین کی ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔تاشقند میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں چین کی خودمختاری کے اصول برقرار رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔روسی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان چینی صدر کے امریکی صدر کو تائیوان معاملے میں مداخلت کے حوالے سے خبردار کرنے کے بعد آیا ہے۔خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید