• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی نے پنجاب میں تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

لاہور،شکر گڑھ(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی تاہم پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتیاں جاری رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے دریں اثناءوزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی حکومتی لابی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ قائداعظم کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز شاہ، عون عباس بپی، راجہ بشارت، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور اراکین پنجاب اسمبلی نے بھرپور شرکت کی ، پارلیمانی پارٹی نے سپیکر کے انتخاب کے لئے حکمت عملی طے کی اورارکان اسمبلی کو الیکشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید