• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں منکی پاکس سے ایشیا کی پہلی مبینہ ہلاکت

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں حکام نے منکی پاکس کے ایک مبینہ مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، یہ منکی پاکس سے ایشیا میں ممکنہ طور پر پہلی ہلاکت ہے۔ بھارتی ریاست کیرالہ کی وزارت صحت کے مطابق 22 سالہ شخص کے طبی معائنوں سے معلوم ہوا کہ اس کو منکی پاکس ہوا تھا جو حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے لوٹا تھا۔ جنوبی افریقہ سے باہر منکی پاکس سے تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو ’عالمی ہیلتھ ایمرجنسی‘ قرار دیا ہے۔ بھارتی شہری متحدہ عرب امارات سے ایک ہفتے قبل واپس آیا تھا جس کے بعد 30جولائی کو اس کی موت کیرالہ میں ہوئی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا اس شخص کی موت کی وجہ منکی پاکس ہے۔ بھارتی اخبار نے کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان میں منکی پاکس کی کوئی علامت نہیں تھی۔
اہم خبریں سے مزید