• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن سے باکسنگ کی دنیا میں نام پیدا کرنا چاہتا تھا، عز الدین ملک الامین

لوٹن( نمائندہ جنگ) 23سالہ نوجوان عزالدین ملک الامین نے باکسنگ کے میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔ ہائی اسکول چھوڑنے سے لے کر باکسنگ چیمپئن تک، لوٹن کا عزالدین ملک الامین باکسنگ میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ ایک باکسرکے طور پر اپنے ہیرو عظیم باکسر محمد علی کی طرح باکسنگ کی دنیا میں نام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اور ایک شخص کے طور پر اپنے ہیرو محمد علی کی کامیابی کی تقلید کرنے کی امید رکھتے ہیں ۔ عزالدین ملک الامین کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے باکسنگ کی دنیا میں نام پیدا کرنا چاہتا تھا۔ وہ چھوٹی عمر سے ہی جانتے تھے کہ وہ ایک باکسر بننا چاہتے ہیں اور اس مقصد پر ان کی توجہ باکسنگ پر مبذول رہی۔ وہ دوسرے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ اب ایک پروموٹر اور مینیجر کی تلاش میں، باصلاحیت لائٹ لائٹ ویلٹر اور ویلٹر ویٹ باکسر امید کر رہے ہیں کہ ان کا اگلا پروفیشنل مقابلہ اس سال کے آخر میں یہاں برطانیہ میں ہوگا۔
یورپ سے سے مزید