اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جبکہ سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے مجوزہ دورہ تائیوان سے ایشیا میں ایک نئی قسم کا تصادم جنم لے گا جس کا خطہ متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ اسلام آباد اور اکیڈمی آف کنٹیمپریری چائنا اینڈ ورلڈ سٹڈیز نے پاکستان اور چین کے مقررین پر مشتمل ’’عالمی ترقی اور حکمرانی‘‘ پر ’’پاکستان اور چین کے درمیان حکمرانی کے تجربات کے تبادلے‘‘ کے موضوع پر ایک ڈائیلاگ کا اہتمام کیا۔