اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے،تائیوان کی صورتحال پر تشویش ہے، دنیا یوکرین جنگ کی وجہ سے پہلے ہی مسائل کا شکار ہے.
علاقائی امن و استحکام پر تائیون کی صورتحال کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،ریاستوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹرپر مبنی ہونے چاہئیں ۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کے ساتھ کھڑا ہے، تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔