کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر اصل بحران اب پیدا ہونا شروع ہوگا جس کے اثرات آنے والے دنوں، مہینوں حتیٰ کہ برسوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ رپورٹ میں امریکی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چائنیز فوج فی الحال تو میزائل لانچ کرکے رد عمل کا اظہار کرے گی لیکن موجودہ حالات میں چین کی کوشش ہوگی کہ وہ اس معاملے کو مزید قابو سے باہر جانے سے روکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کا رد عمل مرحلہ وار سامنے آئے گا اور بنیادی طور پر یہ عسکری نوعیت کا نہیں ہوگا۔