لاہور(نمائندہ جنگ) ٹک ٹاک پر دوستی کا انجام، لاہور کے رہائشی نوجوان نے جہلم کی رہائشی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر ملاقات کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی زینب کی درخواست پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دھرم پورہ کے رہائشی تیمور سے زینب کی ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی،ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر زینب کو جہلم سے لاہور بلایا اورایک ہوٹل میں لیجاکر زیادتی کرڈالی۔