• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوئے، بلاول

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا، کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنیوالے عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی، جس کا پردہ اب چاک ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کیخلاف نام نہاد مہم اسی لیے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکیں۔ غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنیوالے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید