• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ضرورت ہے وہاں بیٹھنے کی جہاں ہم اپنے لوگوں کی خدمت نہ کرسکیں، محسن شیخانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز(آباد) کے سابق چیئرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ کیا ضرورت ہے وہاں بیٹھنے کی جہاں ہم اپنے لوگوں کی خدمت نہ کرسکیں،یہ ایک روایت ہونی چاہئے کہ اگر کچھ نہیں کرسکتے تو آپ کو بیٹھنے کی ضرورت نہیں ،گذشتہ 10 سالوں میں جس طرح سے کام آگے بڑھا مزید بہتر انداز میں کام ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب کراچی میں اسٹار مارکیٹنگ کی جانب سےانکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محسن شیخانی حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہوکر احتجاجا آباد کے چیئرمین کے عہدے سے مسعفی ہو ئے تھے ،تقریب میں شہر کے نامور بلڈرز اور سابق چیئرمینز آباد کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے محسن شیخانی سے اپنا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی،سرفراز احمد بھی موجود تھے،محسن شیخانی نے کہا کہ 1970 میں پاکستان وہ ملک تھا جو جرمن کو قرضہ دیتے تھے اور کوریا ہم سے گائیڈ لائن لیتامعیشیت بوسٹ ہورہی تھی تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی دیکھارہے تھے،70 کے بعد اچانک ترقی کا گراف نیچے کی طرف آنا شروع ہوگیا،جب حکومت پالیسی بناتی تو انکو اندازہ نہیں ہوتا کہ اسٹیک ہولڈرز کے مسائل کیا ہیں آج جو فیصلے نظر آرہے تھے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ہ دوبارہ 1970 والی پوزیشن میں جارہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید