• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائینگی ، قمر زمان کائرہ

راولپنڈی (جنگ نیوز) دیگر ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کی مذمت اور کشمیروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم استحصال منایا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن میں تصویری نمائش کے علاوہ کینیڈین دارلحکومت میں تصاویر سے مزین چلتے ٹرک کے ذریعے اہم سڑکوں پرمقامی لوگوں کو کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کرنے کے علاوہ ویب نار منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ، کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ، سابق پاکستان سفیر کرامت اللہ غوری، کینیڈین مصنف رابرٹ فینٹانہ اور قونصل جنرل پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید نے شرکت کی۔ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے بھارتی حکومت کے 5اگست2019ء کو اٹھائے گئے تمام اقدامات یکطرفہ، غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے چارٹر،چوتھے جینوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے پر زور دیا۔
اسلام آباد سے مزید