• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلال احمر بلوچستان کی بارش سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں روانہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہلال احمر بلوچستان کے چیئرمین عبدالباری بڑیچ کی ہدایت پر حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیمیں روانہ کردی گئیں، جن میں سینئر ڈاکٹرز اور دیگر عملہ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ہلال احمر کی طرف سے تین اضلاع جھل مگسی ،لسبیلہ اور جعفر آباد میں پینےکا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے تین جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی روانہ کردئیے گئے جو ایک گھنٹے میں تین ہزار صاف پانی فراہم کر کریں گے، میڈیکل ٹیموں میں ادویات ڈاکٹرز فرسٹ ایڈ ویلنٹئیرز بھی شامل ہیںجو بر وقت کسی بھی حادثے میں تکلیف دہ لوگوں کی مدد کر سکیں گے، اس موقع پر عبدالباری بڑیچ نے کہا کہ جلد دیگر امدادی سامان جس میں خیمے ، کمبل ، بستر ، ہائجین کٹس ، برتن کٹ ، پانی ڈھانپنے والی اشیاء اور خوارک جو راستہ کلیئرہونے کے بعد روانہ کی جائیں گی ،میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں ہمارا مقصد ہلال احمر کے توسط سے پورا ہو را ہے،ہماری ٹیمیں جلد دیگر متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر انکی ہر ممکنہ مدد کریں گی۔
کوئٹہ سے مزید