• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ،طلبا کی ’استحصال کشمیر‘ واک

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں استحصال کشمیر کے حوالے سے طلباء و طالبات فیکلٹی و سٹاف کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اس غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے،کشمیریوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشتگردی بند کرے۔پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، محمد رفیق فاروقی، ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر مرزا عابد، ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر اسٹاف اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید