• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹرسائیکلز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم، تھانہ شاہ شمس کے علاقے قاسم پورنہرشکیل احمد سے تین مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی20ہزار وموبائل چھین کر فرار ہوگئے ، حسن حسینی چوک کاشف سے دو ڈاکو نے 9ہزاروموبائل چھین لیا،تھانہ نیوملتان کے علاقے منیرآبادقصوری چوک علی سے تین ڈاکو نے15ہزار سمیت موبائل سے محروم کردیا رشید آباد فرقان احمد سے دومسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر 25ہزار لوٹ لیئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے سبزہ زارکالونی معاویہ سے چارمسلح ڈاکو 50ہزاروموبائل چھین کر لے گئے ،تھانہ مظفرآبادکے علاقے نادر آباد ظفراقبال سے تین ڈاکونے موٹرسائیکل ونقدی 10 ہزار چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ہیڈنو بہار عدنان سے تین ڈاکواسلحہ کے زورپر موٹر سائیکل سمیت نقدی40ہزاروموبائل چھین کر لے گئے ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے زبیر کے گھر سے نامعلوم چور نقدی50ہزار سمیت طلائی زیورات وگھریلو سامان، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے محمد اختر کادو موبائلز فونز مالیت 90ہزار، تھانہ صدر کے علاقے خلیل احمد کے گھر سے پلاسٹل پائپ اورسورج میانی سے وحیداحمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید