• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سکولز کاانسداد ڈینگی کارروائیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ سکولز نےانسداد ڈٖینگی کارروائیوں کی مانٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس سلسلے میں مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ سکول انسداد ڈینگی کی کارروائیوں کی رپورٹ مناسب اور مقررہ کردہ طریقے کے مطابق ارسال نہیں کررہے ہیں جو تصاویر ارسال کی جارہی ہیں وہ ان کے اوقات میں فرق نہیں ہے ، اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کارروائیوں کے شروع کرنے اور ان کے ختم کرنے کی تصاویر میں فرق ہونا لازم ہے اور ان کے اوقات میں بھی کم سے کم 5 سے 10 منٹ کا وقفہ ہوناچاہئے۔
ملتان سے مزید