• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی پر جیلوں پر چراغاں قرآن خوانی اور تقریبات کی ہدایت

ملتان(سٹافرپورٹر)ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈی جی خان ریجنز محسن رفیق چوہدری نے جشن آزادی کے حوالےسےسپرنٹنڈنٹ جیلز ملتان و ڈی جی خان ریجنز کو ہدایت کی کہ 14 اگست کی صبحِ کا آغاز قرآن خوانی سے کیا جائے،جیل بلڈنگ پر چراغاں کیا جائے اور اندرون جیل پاکستانی پرچم کی جھنڈیوں سے سجایا جائے.جیل آفیسران و جیل ملازمین پاکستانی جھنڈا سینے پر آویزاں کریں،متعلقہ ڈسٹرکٹ کے اعلیٰ آفسران اور قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان و منسٹر کو تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کریں اور تقریبات کےانعقاد کی رپورٹ صدر دفتر لاہور اور ملتان ریجن کو ارسال کریں گے۔
ملتان سے مزید