• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیربارے ریلی نکالی گئی ، رضا ہال سے کچہری تک ریلی میں سینکٹروں شہریوں نے کشمیر سے اظہار یک جہتی کیا،ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اخلاق احمدنے کی۔اس موقع پر شرکاءریلی نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر بھارت کے کشمیریوں پر ظلم وستم کی مذمت بھی کی، دریں اثناڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی اور پی ایچ اے ملازمین کی بڑی تعداد نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر ریلی میں شرکت کی، اس موقع پر آفیسران اور ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اُٹھا رکھے تھے اور کشمیر یوں کے حق میں نعرے بازی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آزادی جدوجہد کی۔
ملتان سے مزید