• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا بھائی بے گناہ ہے اسکی رہائی کیلئے اقدامات کئےجائیں ، ظاہر شاہ

پشاور (لیڈی رپور )پشاور کے علاقہ بڈھنی کے رہائشی ظاہر شاہ نے ائی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرا بھائی بے گناہ ہے اسکی رہائی کیلئے اقدامات کئےجائیں پشاور پریس کلب میں ظاہر شاہ نے اپنے چچا فضل خالق کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا مبینہ طور پرایس ایچ او شاو پور تھانہ نے میرے بھائی زکریا کو نا کردہ جرم میں گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لےرکھا ہے اور ہمیں بے جاں تنگ کر رہا ہے ھالنکہ لال شیر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور ہم سے کوئی رابطہ بھی نہیں انہوںنے کہا کہ میرا بھای زری کا کام کرتا ہے اگر فون پر بات کی ہے تو اس کیس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ،ہم غریب مزدور لوگ ہیں پچھلے پانچ دنوں سے بھائی کو پولیس نے غیر قانونی تحویل میں رکھا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے انہوں نے اس ھوالے سے ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔
پشاور سے مزید