• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن 25ستمبر کو ہوگا، عمران خان تمام حلقوں سے الیکشن لڑینگے

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا،پولنگ 25ستمبر کو ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی اور ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 25 ستمبرکو ہوگی۔الیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ 22 مردان، حلقہ 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی ساتھ میں ہوں گے۔ یہ نشستیں تحریک انصاف کےارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔عمران خان ان تمام حلقوں سے الیکشن لڑینگے۔
اہم خبریں سے مزید