• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو خراج عقیدت، چند یادگار تصاویر وائرل

اسلام آباد(خبرایجنسی)بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ذہین اور قابل افسر تھے جنہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی زندگی سے کچھ یادگار تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں۔ ٹوئٹر پر میر محمد علی خان نامی صارف نے مختلف ٹوئٹس میں شہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی کئی تصاویر کو شیئر کیا جو ان کی دوران سروس مختلف سرگرمیوں کی ہیں۔دوسری جانب انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں شہید کو لسبیلہ کے مقامی افراد سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں شہید سرفراز علی ایک نوجوان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید