واشنگٹن(این این آئی)مشرق وسطی کے لیے اعلٰی امریکی سفارتکار نے خبردار کیا ہے کہ چین مشرق وسطی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے بیجنگ سے کہا ہے کہ وہ ایرانی حمایت یافتہ جنگی ملیشیاں کو ڈرون طیاروں کی فراہمی سے باز رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا اب وہ یہ ڈرون طیارے ریاست کی طرف سے نہیں فراہم کر رہے لیکن ریاست ڈرون طیاروں کی فراہمی کو روک بھی نہیں رہی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ باربرا لیف نے کہا ہے کہ اب یہ ڈرون خلیجی ممالک کے خلاف استعمال ہوں گے۔مشرق وسطی میں امریکی اثرات ایسے ہیں کہ چین مشرق وسطی میں امریکی مفادات کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے،انھوں نے یہ بات واشنگٹن میں سینیٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہی۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں معاشی سرگرمی میں تیزی کے دنوں میں معاملات کو سمجھنے میں چیزوں کو زیادہ توجہ سے دیکھنا ہوگا۔