واشنگٹن ( نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت کئی عالمی معاملات پر امریکا سے تعاون ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ، چین نے تائیوان کا دورہ کرنے والی امریکی اسپیکر پارلیمنٹ نینسی پیلوسی پر پابندیاں بھی عائد کردی ہیں ، پیلوسی نے کہا ہے کہ ان کے دورہ تائیوان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں امریکا تائیوان کو تنہا چھوڑے گا اور نہ ہی چین کو اسے تنہائی کا شکار کرنے کی اجازت دے گا،آبنائے تائیوان پر چین کی فوجی مشقوں کے باعث بعض فضائی کمپنیوں نے تائپے اور ملحقہ ممالک کے لیے سروس بند کر دی ہے ۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر سخت ردعمل دینے پر چینی سفیر کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا ۔امریکی اخبار کے مطابق نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکی حکام نے یہ واضح کیا کہ امریکا خطے میں کسی بھی قسم کا بحران نہیں چاہتا۔امریکی اخبار کے مطابق امریکی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں چینی سفیر کی طلبی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چینی سفیر کو نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر سخت ردعمل کے جواب میں طلب کیا گیا ہے۔جان کربی نے کہا کہ امریکا تائیوان میں چین کی فوجی مشقوں کی مذمت کرتا ہے اور یہ عمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔امریکی سلامتی کونسل کے ترجمان نے چین کی فوجی مشقوں کو امریکا کے تائیوان میں امن و استحکام کے مقاصد کو دھچکا قرار دیا اور کہا کہ چینی سفیر سے سفارتی چینل کے ذریعے اس معاملے پر احتجاج کیا گیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس نے چینی سفیر پر واضح کیا کہ امریکا رابطوں کے تمام راستے کھلے رکھنا چاہتا ہے اور اس کی ون چائنا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ کورین ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے سیئول اور تائی پے کے لیے جمعے اور سنیچر کو پروازیں بند کی گئی ہیں جبکہ مشقوں کی وجہ سے اتوار کو بھی پروازوں کا آپریشن دیر سے شروع ہو گا۔اسی طرح سنگاپور کی ایئرلائن کی انتظامیہ نے بھی مطلع کیا ہے کہ اس نے ایک دن کیلئے سنگاپور اور تائی پے کے درمیان پروازیں بند کی ہیں اور اس کی وجہ ’ایئرسپیس میں بڑھتی رکاوٹ‘ ہے۔ایئر لائن کے مطابق ’ہم صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی مناسبت سے ہی جنگی طیاروں نے اسکی بحری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جبکہ تایوان کی صدر اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔‘ چین نے نینسی پلوسی کے دورے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ان پر او انکے اہل خانہ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔