• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولوں، اسپتالوں میں فوجی اڈے یوکرین سے متعلق ایمنسٹی رپورٹ پر کھلبلی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرینی فورسز اسکولوں اور اسپتالوں میں اپنے اڈے بنا کر عام شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یوکرین دفتر کی سربراہ اوکسانا پوکلچُک نے اس رپورٹ کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ پوکلچُک نے ایمسنٹی کی اس رپورٹ کو ماسکو حکومت کے پروپیگنڈا کی بازگشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے ملک جہاں ایک قوت عسکری مداخلت کے ذریعے قبضے کی خواہاں ہو، وہاں محافظوں کی مذمت کرنا ناانصافی ہے۔جمعرات کو ایمنسٹی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کو یوکرینی حکام کی طرف سے رد کیا گیا جب کہ مغربی سفارتکاروں نے بھی اس کی سخت مذمت کی۔

دنیا بھر سے سے مزید