• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریل ون اور ٹو کی بحالی کا کام مکمل ، عوام کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر انوائرنمنٹ ونگ نے مارگلہ ہلز پر واقع ٹریل ون اور ٹو کا بحالیاتی کام مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا ۔ ٹریل نمبر ایک کی صفائی اور بحالیاتی کے کا موں کی تکمیل اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ٹریل ٹو پر بحالی کا کام بھی تقریبا مکمل کیا جا چکا ہے ۔ عوام کی رہنمائی کے لئے سائن بورڈ اور نقشہ بھی آویزاں کردیا گیا ہے جبکہ ٹریل نمبر ون کا سائن بورڈ اور رہنمائی میپ بھی جلد ہی آویزاں کردیا جائے گا۔ ٹریل نمبر ون کا راستہ دامن کوہ مین روڈ تا پلے لینڈ جبکہ ٹریل نمبر ٹو کا راستہ پلے لینڈ کے دائیں جانب سے دامن کوہ منکی پوائنٹ اور دوسرا راستہ دامن کوہ پارکنگ تک ہے۔ دونوں ٹریلز پر مائلز سٹون، پوائنٹ بورڈز، بینچز سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ ٹریل نمبر ون کی لمبائی تقریباً تین کلومیٹر جبکہ ٹریل ٹو کی کل لمبائی ڈھائی کلومیٹر پر مشتمل ہے۔
اسلام آباد سے مزید