• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈپر مختلف مقامات پرٹریفک بندکرنے سےعوام کوشدیدمشکلات

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) مری روڈپر مختلف مقامات پر ٹریفک بندکرنے سے عوام کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا، ہفتہ کی سہ پہر راولپنڈی پولیس نے مری روڈپر مریڑچوک ،لیاقت باغ کے سامنے ،اقبال روڈ ،کمیٹی چوک، گوالمنڈی چوک ، ناز سینما چوک ،راول روڈ ٹرن سمیت مختلف مقامات پر کنٹینر لگاکر ٹریفک بندکردی جس سے عوام کو شدیددقت کا سامناکرناپڑا،اس دوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور لوگوں کوشدیدگرمی اورحبس میں مشکلات در پیش رہیں۔متاثرہ افرادکا کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سکیورٹی پروگرام تشکیل دیتے ہوئے عوام کی مشکلات کوبھی مدنظر رکھناچاہئیے ۔ اس حوالے سے ایسی منصوبہ بندی کی جائے کہ نہ توسکیورٹی انتظامات متاثرہوں اورنہ ہی آمدو رفت میں بلاوجہ رکاوٹیں حائل ہوں۔ ذرائع کاکہناہے کہ راولپنڈی پولیس اورسٹی ٹریفک پولیس کی ناتجربہ کاری اورمنصوبہ بندی کے فقدان کے باعث عوام کوآمدورفت میں زحمت اٹھاناپڑی ،اگر جلوس کے وقت کو مدنظررکھتے ہوئے بہترمنصوبہ بندی کی جاتی تو کم سے کم وقت مری روڈپرٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ۔
اسلام آباد سے مزید