• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا، پولیس کوانتظار احمد عباسی نے بتایا کہ میری معین عباسی کے ساتھ فون پر تکرار ہوئی تھی ۔اپنے گھر کے باہر گلی میں فون پر کال سن رہا تھا کہ اچانک معین عباسی اور 3نامعلوم لڑ کے آ گئے۔ معین عباسی نے آتے ہی مجھے ٹکر ماری۔انہوں نے مجھے لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا ۔معین عباسی نے اچانک پسٹل نکال کر فائر کیا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید