• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے سات لڑکیوں سمیت 9افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے سات لڑکیوں اوردولڑکوں کواغواکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کواصغرعلی نے بتایاکہ اس کی بیوی (ح) بی بی کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ وارث خان کومحمدرمضان نے بتایاکہ اس کا بیٹا فرحانعمر11 سال اغواء ہو گیا ،تھانہ صدرواہ کومحمد اعظم نے بتایا کہ اس کی 17سالہ بیٹی(م) دوسری بیٹی (الف) عمر 16سال اور 17سالہ بھتیجی (ط) با زا ر سے کتابیں خریدنے کیلئے گئیں جو گھر واپس نہ آئیں۔ انہیں کسی نے اغواکرلیا۔تھانہ دھمیال کواعجا ز احمد نے بتایاکہ اس کی بیوی کسی کے ساتھ بھاگ گئی ۔ تھانہ روات کوسا جدہ نذیر نے بتایاکہ اس کی بیٹی (د)جو سکول جا رہی تھی راستے سے غائب ہو گئی ۔ اسے کوئی اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ رمناکوغلام محمدنے بتایاکہ اس کابیٹاباسط مصطفیٰ یکم اگست کوظہر کے وقت مدرسے سے باہر گیا اور واپس نہیں آیا ۔تھانہ سیکرٹریٹ کو منیر نے بتایاکہ اس کیبیٹی (الف) بی بی عمر 16سال گھر سے کسی کام کیلئے باہر نکلی جو واپس نہ آئی ۔ میری بیٹی کو زہری ولد عباس نامی لڑکے نے اغواکرلیا۔
اسلام آباد سے مزید