• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کو پرامن بنانے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مقامی و غیر مقامی افراد کو میٹل ڈیٹیکٹر سے مکمل تلاشی کے بعد مختص کردہ انٹری پوائنٹس سے جلوسوں و مجالس میں داخلے کی اجازت ہو گی، روایتی مجالس و جلوس کے علاوہ کسی کو بھی جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہو گی۔ جلوسوں و مجالس کو 3ٹیئرز سکیورٹی فراہم کی جائیگی، جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ جلوس کے دوران کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ جلوس کے اردگرد کسی مشکوک گاڑی یا شخص کی موجودگی پر ایکشن لیا جائیگا۔ جلوس کے راستے میں آنیوالے تمام چھوٹے بڑے راستوں اور گلیوں کو بند کیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید