• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب بڑے جلسے کا فیصلہ

کراچی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اسلام آباد میں بڑے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیریں مزاری، عثمان ڈار، عمر ایوب اور دیگر نے شرکت کی، کئی پی ٹی آئی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں اسلام آباد میں جلسے کے اعلان سے متعلق مشاورت کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق طے پایا کہ13اگست کی شام کو کارکنان پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہوں گے، 14 اگست کے آغاز پر رات کو جلسہ گاہ میں جشن آزادی منایا جائے گا،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں 9حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا بھی جائزہ لیا گیا ساتھ ہی مختلف کیسز میں عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید