بیجنگ/اسلام آباد(نیوز ایجنسی/جنگ نیوز/ٹی وی رپورٹ)چین نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئے۔
متعلقہ فریقوں کو تحمل اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خاص طور پر فریقین کو کشیدگی کو بڑھانے والے یکطرفہ اقدامات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا ایک مسئلہ ،بین الاقوامی برادری بھی اس بارے میں ایک مشترکہ نقطہ نظر رکھتی ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہو چن ینگ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
ترجمانHua Chunying نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے معاملے پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔