• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ 13 اگست کو سبکدوش ہوجائینگے

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ 13 اگست کو65سال کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد اپنے فرائض سے سبکدوش ہوجائینگے۔پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 11 اگست کو ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس طلب کرلیا ہے، اس موقع پر سبکدوش ہونے والے فاضل جج ،سجاد علی شاہ ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، اٹارنی جنرل، صدر سپریم کورٹ بار اور وائس چیئرمین پاکستان کونسل اپنے خیالات کا اظہار کرینگے،فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل سمیت لا ء افسران ،وکلا تنظیموں کے نمائندے اور عدالتی رپورٹر شرکت کرینگے،یاد رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی رواں ماہ 13 اگست کو سبکدوشی کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی خالی نشستوں کی تعداد 5 پانچ ہو جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید