• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس،حمزہ، دوست مزاری کا نظرثانی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دوست مزاری نے نظرثانی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوردرخواستیں تیار کرلی گئی ہیں،گرین سگنل ملنے پردرخواست دائرکی جائے گی، نظر ثانی درخواستیں آئندہ ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست مزاری کے وکیل عرفان قادر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ اور فل کورٹ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی درخواست تیار کرلی،عرفان قادرایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گرین سگنل ملنے پردرخواست دائرکی جائے گی، نظر ثانی درخواستیں آئندہ ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
اہم خبریں سے مزید