• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم عمران کی سیاسی مقبولیت سے بے حد خوفزدہ ،ہمایوں اختر

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد عمران خان کی سیاسی مقبولیت سے بیحد خوفزدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے ،جتنی جلدی عام انتخابات کا انعقاد ہوجائے گااتنی جلدی معیشت میں استحکام کے آثار نظر آنا شروع ہو جائیں گے ،عوام عمران خان کی سیاسی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ،ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے مضبوط معیشت نا گزیر ہے لیکن موجودہ حکومت اسے جا ن بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے جس سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عوام میں اپنی عدم مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایم اتحاد نے انتخابی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کی بجائے اپنی تمام امیدیں الیکشن کمیشن سے وابستہ کر لی ہیں۔
لاہور سے مزید