• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کے صاحبزادے صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔نوابزادہ منصور احمد خان نے وزیر اعلیپنجاب پرویز الہی کو خط لکھ کر پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی۔انہوں نے خط میں لکھا کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی گھر اور عملہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔
لاہور سے مزید