• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کے مستقل اورموثر انتظامات کئے جائینگے،ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں ایک اجلاس کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کا موثر میکانزم تیار کرنے پر غور کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کے مستقل اور موثر انتظامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلی نے ہسپتالوں کے وارڈز، راہداریاں، لانز اور واش روم صاف رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اضافی وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ لکھوڈیر (لاہور)، فیصل آباد، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں پائلٹ پراجیکٹ پر کام جاری ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور چکوال میں نان لینڈفل ویسٹ ڈسپوزل پروڈکشن کی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید