• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کی مرمت کیلئے 10 لاکھ تک قرض حاصل کیے جاسکیں گے، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی توسیع بارے اہم اجلاس ہوا۔ نورالامین مینگل اور ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے پروگرام کے خدو خال بارے بریفنگ دی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت قرضے بلاسود، کم لاگت اور شفاف طریقہ کار کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔ نئے پورشن کی تعمیر، گھر کی مرمت یا چھت ڈالنے کیلئے 5 سے 10 لاکھ تک بذریعہ ای پورٹل قرض حاصل کیے جاسکیں گے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ہی نئے گھروں کی تعمیر کے ساتھ خستہ حال مکانات کی مرمت بھی ممکن بنائی جائے گی۔ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک 1لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو بلاسود قرضے جاری کیے جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ مالی سال میں بھی ایک لاکھ خاندانوں کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
لاہور سے مزید