• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی روز میں 744 غیر رجسٹرڈ سکولوں، اکیڈمیوں کو نوٹس جاری

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت غیر رجسٹرڈ سکولوں، اکیڈمیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایک ہی روز میں 744 غیر رجسٹرڈ سکولوں، اکیڈمیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز کے اندر رجسٹریشن کرانے کی حتمی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس ہے، رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس 1984 کے تحت رجسٹریشن ہر نجی تعلیمی ادارے کے لیے لازمی ہے۔رجسٹریشن کے بغیر تعلیمی ادارہ چلانا قانوناً جرم ہے۔ ایسے افراد سے قانون کے مطابق نبٹیں گے۔
لاہور سے مزید