• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی حفاظت کیلئےسیلابی آلات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ویئر ہاؤس میں ریسکیو 1122 کو فلڈ فائٹنگ سامان کی تقریب تقسیم 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید سمیت دیگر حکام موجود تھے-صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن اس بات کی علامت ہے کہ حکومتِ پنجاب عوام الناس کی حفاظت کے لیے سیلابی آلات میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، جو آئندہ ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ریسکیو 1122 نے اس سال بھی پیشگی طور پر بہترین تیاری کی ہے اور یہ بھی ہماری طرح پُرامید ہے کہ ریسکیو 1122 عوام کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا۔
لاہور سے مزید