لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت سے وابستہ ہے۔پیپلزپارٹی اداروں کی مضبوطی پریقین رکھتی ہے۔پارٹی ورکرز اور کارکنان ہماری طاقت ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کو عوامی طاقت سے وزیر اعظم بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 67 کامونکی چوہدری شہزاد علی گِل کی قیادت میں پارٹی ورکروں کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو ہی اپنی اصل طاقت سمجھتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی، آئین اورقانون کی بالادستی کے لئے کام کیا ہے۔