لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل اسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر وارڈز میں زیرِ علاج مریض قیدیوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے جیل اسپتال میں ادویات کے اسٹاک، ایکسرے مشین اور دیگر طبی آلات کی بھی انسپیکشن کی۔ دورے کے دوران خواجہ عمران نذیر نے جیل میڈیکل سٹور میں اے سی کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اے سی تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔