• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ نے شہر کی خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کر دی

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "جدید اور خوبصورت لاہور" کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کی خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کر دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل رائے ونڈ کے مختلف علاقوں، جاتی امرا روڈ اور سندر رائے ونڈ روڈ کا دورہ کرکے بیوٹیفیکیشن ڈرائیو اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ بابر علی رائے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ نے ڈی سی لاہور کو بیوٹیفیکیشن مہم، ترقیاتی منصوبوں اور پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ و ایم سی ایل کی جانب سے جاری کوالٹی مانیٹرنگ پر بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید