• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،9 محرم الحرام پر میٹرو بس سروس جزوی طور پر ، 10کو مکمل بند رہے گی

لاہور (پی پی آ ئی ) لاہور میں 9 محرم الحرام پر میٹرو بس سروس جزوی طور پر جبکہ 10 محرم الحرام کو مکمل طور پر بند رہے گی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق میٹرو بس سروس کے جنرل مینجر عزیر شاہ نے بتایا کہ 9محرم الحرام کومیٹرو بس سروس ایم اے او کالج تک چلے گی جبکہ 10محرم الحرام کو مکمل طور پر بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر اورنج لان ٹرین چلتی رہے گی۔دوسری جا نب میٹرو بس حکام کے مطابق ملتان میں میٹرو بس سروس 9اور 10محرم الحرام میں مکمل طور پر بند رہے گی۔
لاہور سے مزید