• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، شہزاد قریشی

کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور ایم پی اے شہزاد قریشی نے سندھ پولیس اور متعلقہ اداروں سے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اُنہوں نے سی بی سی، ڈی ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف لائٹس، پانی اور صفائی ستھرائی کے انتظام کا بھی مطالبہ کیا ہے ، انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ گذشتہ دِنوں بجلی کے اضافی بلوں اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر اضافی ٹیکس کے خلاف ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں خصوصی شرکت کی اور حکومت کے ظالمانہ ٹیکس میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید