کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نےپارٹی کارکن علائوالدین سمالانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی اور قیادت سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے جماعت اورقائدین کے بیانات کو کتابی شکل میں محفوظ کیاہے کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس حوالے سے علائو الدین کا جذبہ اور محبت قابل قدر ہے ایسے گمنام سیاسی کارکنوں کی بی این پی قدر کرتی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے بی این پی کیچی بیگ کے علائو الدین سمالانی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کیا سینئر رہنما حاجی محمد ابراہیم پرکانی، میر عطاء اللہ محمد شہی اور عبدالسلام مینگل بھی موقع پر موجود تھے۔