• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کیخلاف شیر انگیز مہم تشویش ناک ہے ٗرحمت خان وردگ

پشاور(نمائندہ خصوصی)تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ نے مسلح افواج کے خلاف شیرانگیز مہم کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار سے محروم ہونے اور مسلح افواج کی سیاست میں مداخلت نہ کرنے پر عمران خان حواس باختہ ہو کر مسلح افواج کے خلاف نفرت پھیلا کر مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں تاہم عوام مودی ایجنڈے کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہو چکے ہیں۔ عوام کی حمایت سے محروم ہونے پر عمران خان بہت جلد اکیلے رہ جائیں گے اور پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ رحمت خان وردگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لئے قومی سلامتی کو دائو پر لگا رہے ہیں جس سے عمران خان کے خلاف عوام میں نفرت بڑھتی جارہی ہے۔ فوج کی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے فیصلے کو پوری قوم کی طرف سے سراہا جا رہے ہیں پی ٹی آئی کے لئے اسرائیل امریکہ اور بھارت سے ہونے والی فنڈنگ اور عمران خان کی طرف سے غیر ملکی عزائم کی تکمیل کے لئے ملک میں انتشار و نفرت پھیلانے سے عمران خان بے نقاب ہو گئے ہیں عمران خان کو پی ٹی آئی کے لئے اسرائیل امریکہ بھارت اور دوسرے ممالک سے ہونے والی ممنوعہ فنڈنگ توشہ خانہ کے غیر ملکی تحائف فروخت کرنے اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن اور اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کو این آر او دینے پر قوم کو جواب دینا ہو گا۔
پشاور سے مزید