• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین وچ میں پولیس کی طرف سے ایک شخص کو گولی مارے جانے کے بعد واچ ڈاگ کی تحقیقات شروع

لندن (پی اے) گرین وچ میں ایک سنگین واقعے کے دوران پولیس کی طرف سے ایک شخص کو گولی مارے جانے کے بعد واچ ڈاگ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے جمعہ کی سہ پہر کو کریک روڈ پر آتشیں اسلحہ کے ساتھ ایک شخص کی موجودگی کی 999 پر متعدد اطلاعات کے بعد کارروائی کی تھی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ پولیس کا آتشیں اسلحہ ڈسچارج کر دیا گیا اور مذکورہ شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ انڈیپنڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ (آئی او پی سی) کے ترجمان نے کہا کہ آج شام 4بجے کے فوراً بعد ہمیں ایم پی ایس نے مطلع کیا کہ گرین وچ، جنوبی لندن میں ایک واقعہ کے دوران پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے آزادانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ہمارے تفتیش کاروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور (ہم نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے واقعے کے بعد کا طریقہ کار شروع کر ژ دیا ہے)۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کودہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا ۔ فورس نے مزید کہا کہ اس کے زخم جان لیوا نہیں ہیں اور اسے جائے وقوعہ پر علاج کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں، میٹ نے کہا کہ تحقیقات اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، اس واقعہ کو دہشت گردی سے متعلق نہیں سمجھا جاتا ہے یا یہ کہ وسیع تر عوام کے لیے ایک مسلسل خطرہ ہے۔ وائٹ سٹیبل سے تعلق رکھنے والی 31سالہ جیما ڈیلی نے کہا کہ اس نے کچھ چیخنے کی آواز سنی اور پھر ایک بڑا دھماکہ ہوا جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ بندوق کی گولی تھی۔ اس نے کہا کہ اس نے پولیس کا سائرن سنا، اس نے مزید کہا کہ پھر ایمرجنسی سروسز پہنچنا شروع ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پل کے کنارے ایک شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھی جوکہ واضح طور پر زخمی تھا۔انہوں نے اس کے کپڑے اتار دیے تھے، اس نے بتایا کہ کس طرح بہت سارے لوگ آدمی کو اسٹریچر پر ڈالنے سے پہلے اس پر کام کر رہے تھے۔ محترمہ ڈیلی نے کہا کہ پولیس نے ایک سلور کار کو گھیرے میں لینا شروع کیا، جو ابھی پل پر ہی تھی۔جائے وقوعہ کی تصاویر میں پولیس کاروں اور ایمبولینس سمیت ہنگامی گاڑیاں سڑک کے درمیان رکی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ لندن ایمبولینس سروس کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے ایئر ایمبولینس کے طبی ماہرین سمیت متعدد وسائل جائے وقوعہ پر بھیجے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جائے وقوعہ پر ایک آدمی کو طبی امداد فراہم کی اور ترجیح کے طور پر اسے ایک بڑے ٹراما سنٹر میں لے گئے۔

یورپ سے سے مزید